معروف اداکارہ فاطمہ آفندی کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا؟ویڈیو میں سارا قصہ سنادیا

08:01 PM, 23 Feb, 2024

ویب ڈیسک:پاکستان کی معروف اداکارہ فاطمہ آفندی بھی کراچی میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں لُٹ چکی ہیں جس کا قصہ اداکارہ نے سنایا ہے۔

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں تقریباً نصف آبادی ڈکیتی چوری یا اسی نوعیت کے کسی نے کسی ناخوشگوار تجربے سے گزر چکی ہے۔ شہر میں سب سے زیادہ موبائل فون چھینا جاتا ہے، تاہم پاکستان کی اداکارہ فاطمہ آفندی بھی اپنے فون سے ہاتھ دھو بیٹھی ہیں۔

  اداکارہ فاطمہ نے بتایا کہ’ ایک اپارٹمنٹ کی چھت پر ایک شوٹ تھا جسے قریبی لوگ اپنی چھت سے دیکھ رہے تھے، جب شوٹ ختم ہوا تو پیک کے بعد میں گاڑی میں جاکر بیٹھ گئی‘۔

’’کچھ سامان تھا جو کہ لڑکے نے گاڑی میں رکھنا تھا، اور میں اس انتظار میں بیٹھ کر فون استعمال کرنے لگی، اچانک سے دو لڑکے آئے اور انہوں نے وہاں موجود ہر ایک کا فون چھین لیا، اور میں حیرانگی سے دیکھنے لگی‘‘۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’ میں بندوق دیکھ کر ڈر گئی اور گاڑی کا شیشہ ہی نہیں کھول رہی تھی، لیکن پھر ڈاکو نے مجھ سے بھی فون چھین لیا اور فرار ہوگئے‘۔اس واقعہ کے بارے اداکارہ نے ایک نجی چینل کے پروگرام میں کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے۔

مزیدخبریں