چیمپئینز ٹرافی: کوہلی کی شاندار، سنچری ،بھارت نے پاکستان کو شکست دیدی

09:31 AM, 23 Feb, 2025

ویب ڈیسک: آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے اہم معرکے میں پاکستان نے بھارت کو جیت کیلئے 242 رنز کا ہدف  دیا جو بھارت نے با آسانی  4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق دبئی میں کھیلے جارہے چیمپئینز ٹرافی کے پانچویں میچ میں اوپنر امام الحق اور بابراعظم نے 41 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم بابر 23 رنز بناکر وکٹ گنوابیٹھے بعدازاں 6 رنز کے اضافے کے بعد امام بھی رن آؤٹ ہوئے، انہوں نے 10 رنز بنائے۔پاکستان کی تیسری وکٹ 151 رنز پر گر گئی ، کپتان 77 گیندوں پر 46 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔پاکستان کی چوتھی وکٹ 159 رنز پر گر گئی۔سعود شکیل  76 گیندوں پر 62 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔اس کے بعد طیب طاہر کریز پر آئے جو   4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔سلمان علی آغا نے 19 جبکہ شاہین شاہ آفریدی صفر رنز پر آؤٹ ہوئے۔نسیم شاہ نے 14 رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سےکلدیپ یادیو نے 3،  ہاردک پانڈیا ن نے 2 کھلاڑیوں آؤٹ کیا جبکہ  اکشر پٹیل اور جڈیجہ نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں بھارت کی پہلی وکٹ 31 رنز پر گر گئی، روہت شرما 15 گیندوں پر 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔شبھن گل ابرار احمد کی گیند  46 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ بھارت کی تیسری  وکٹ 214 رنز پر گر گئی۔شریاس ایئر  56 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ہاردک پانڈیا 8 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ویرات کوہلی کی شاندار سنچری بنا ڈالی۔وہ 111 گیندوں پر 100 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ابرار احمد اور خوشدل شاہ   نے 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فخر زمان کی جگہ امام الحق کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا ہے، بہترین کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے، آئی سی سی کا ہر ایونٹ اہم ہوتا ہے، اس گراؤنڈ میں پاکستان کا ریکارڈ اچھا ہے۔

محمد رضوان نے کہا کہ ’پچ اچھی لگتی ہے اس لیے ہم پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے ہیں۔ اگر آپ آئی سی سی ایونٹ کھیلتے ہیں تو ہر میچ اہم ہوتا ہے۔ ہمارے کھلاڑی یہاں کی کنڈیشن سے آگاہ ہیں اور ہم نے پہلے بھی اس گراؤنڈ میں اچھی کارکردگی دکھائی ہے۔ ہم گذشتہ میچ ہار گئے تھے لیکن اب یہ ماضی کی بات ہے۔

بھارٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ پچ بنگلہ دیش والے میچ سے مختلف ہے، بنگلہ دیش کیخلاف بھی ہدف کا تعاقب آسان نہیں تھا، ٹاس جیتتے تو پہلے باؤلنگ ہی کرتے، ٹاس ہارنا کوئی مسئلہ نہیں بطور ٹیم کھیلیں گے، بھارٹی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

خیال رہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کا پلڑا بھاری ہے، اس میگا ایونٹ میں پاک بھارت ٹیمیں 5 بار مدمقابل آئیں،شاہینوں نے 3 جبکہ بھارت نے 2 میچز میں فتح سمیٹی ،ون ڈے کرکٹ میں بھی شاہینوں کو بھارتی سورماؤں پر واضح برتری حاصل ہے،دونوں ٹیمیں ایک روزہ کرکٹ میں 135 بار آمنے سامنے آئیں، پاکستان 73 جبکہ بھارت 57 میچوں میں کامیاب رہا۔

پاکستان کا اسکواڈ:

کپتان محمد رضوان،  امام الحق، بابراعظم، سلمان علی آغا، طیب طاہر، خوشدل شاہ، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث روف اور ابرار احمد

بھارت کا اسکواڈ:

کپتان روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس آئیر، اکشر پٹیل، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، رویندر جڈیجا، ہرشیت رانا، محمد شامی اور کلدیپ یادو

مزیدخبریں