ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی اور مشیر ایلون مسک نے امریکا کے وفاقی ملازمین کو سوشل میڈیا پر انتباہ جاری کردیا۔
رپورٹ کے مطابق ایلون مسک نے وفاقی ملازمین سے کہا کہ جو کام کیا ہے اس کی تفصیل ای میل کریں ورنہ اپنے آپ کو فارغ سمجیں۔
ایلون مسک نے امریکا کے وفاقی ملازمین کو سوشل میڈیا پر انتباہ جاری کرتے ہوئے لکھا کہ سرکاری ملازمین کو ہفتہ بھر کے کام کی وضاحت لازمی دینا ہوگی۔
مسک کا کہنا تھا کہ ای میل کا جواب نہ دینے والے وفاقی ملازمین کو مستعفی سمجھا جائے گا۔