ویب ڈیسک: پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کو پاک بھارت میچ دکھانے کا فیصلہ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان محکمہ داخلہ کاکہنا ہے کہ پنجاب کی 44جیلوں میں قیدی کرکٹ میچ سے محظوظ ہوں گے،سیکرٹری داخلہ پنجاب نے آئی جی جیل خانہ جات کو خصوصی انتظامات کی ہدایت کردی ہے۔
یاد رہے کہ دبئی میں شیڈول ایونٹ کے ہائی والٹیج میچ میں روایتی حریف مدِ مقابل ہوں گے۔ میچ کا آغاز دوپہر دو بجے ہوگا۔
گروپ اے کی ٹیموں کے درمیان یہ تیسرا میچ ہے۔ اس سے قبل پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ بھارت نے بنگلا دیش کو چھ وکٹوں سے زیر کیا تھا۔
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں پاک بھارت گروپ میچ کیلئے کوئی ریزرو ڈے نہیں رکھا گیا ہے جبکہ یہ میچ پاکستان کیلئے کرو یا مرو کی صورتحال اختیار کرچکا ہے، اگر شکست ہوئی تو گرین شرٹس ٹورنامنٹ سے باہر ہوسکتی ہے جبکہ جیت پاکستان کی سیمی فائنل کھیلنے کی امیدوں کو برقرار رکھے گی۔