بریکنگ نیوز۔۔!پوپ فرانسس کی حالت نازک

01:04 PM, 23 Feb, 2025

ویب ڈیسک: ویٹی کن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پوپ فرانسس کی صحت گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خراب ہوئی ہے اور پہلی بار ان کی حالت کو نازک قرار دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ انہیں اضافی آکسیجن اور خون کی منتقلی کی ضرورت ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایک بیان میں ویٹی کن نے کہا کہ 88 سالہ پوپ، جنہیں ڈبل نمونیا ہے، طویل عرصے سے ’دمہ‘ جیسے سانس کے عارضے میں مبتلا تھے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ پوپ کی حالت تشویش ناک ہے، وہ ’خطرے‘ میں ہیں۔

پوپ کو کئی دنوں تک سانس لینے میں دشواری کے بعد 14 فروری کو روم کے جیمیلی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

ویٹی کن کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کو سانس لینے میں دشواری کی وجہ سے آکسیجن کے ’ہائی فلو‘ کا انتظام کرنا پڑا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ خون کی منتقلی ضروری تھی، کیوں کہ ٹیسٹ سے پتہ چلا کہ ان کے پلیٹ لیٹس کی تعداد کم تھی، جس کا تعلق خون کی کمی سے تھا۔

ویٹی کن نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ وہ اتوار کے روز زائرین کے ساتھ دعائیہ اجتماع کی سربراہی کے لیے عوامی سطح پر پیش نہیں ہوں گے۔

ڈبل نمونیا ایک سنگین انفیکشن ہے، جو دونوں پھیپھڑوں میں سوزش اور داغ ڈال سکتا ہے، جس سے سانس لینا مشکل ہوجاتا ہے۔

مزیدخبریں