میچ پاکستان کو جیتناچاہیئے،بھارتی کھلاڑی نےپاکستان کےحق میں دعاکیوں مانگی؟

01:25 PM, 23 Feb, 2025

ویب ڈیسک : پاکستان یہ میچ جیتے گا تو ٹورنامنٹ کا مزہ آئے گا۔۔ بھارتی کھلاڑی کی معصوم سی خواہش کے پیچھے کیا ہے؟

تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی کرکٹر اتل وسان نے کہا ہے کہ ٹورنامنٹ کا جوش برقرار رکھنے کے لیے وہ چاہتے ہیں بھارت۔ پاکستان میچ میں پاکستان جیت جائے۔

اتل وسان  کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ پاکستان اتوار کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں   بھارت کے خلاف سنسنی خیز میچ جیتے۔لیکن ان کی اس معصوم سی دعاکے پیچھے واقعی ایک بڑا راز چھپا ہے ۔

وسان نے کہا کہ اگر پاکستان میچ جیت جاتا ہے تو ٹورنامنٹ زندہ رہے گا۔ انہوں نے کہا، میں چاہتا ہوں کہ پاکستان جیت جائے  تو اسی صورت میں یہ دلچسپ ٹورنامنٹ ہوگا۔ پاکستان کو جیتنے نہیں دیں گے تو کیا کریں گے؟ پاکستان جیت گیا تو ٹائی ہو جاتا ہے۔ برابری کی جنگ ہونی چاہیے۔

یادرہے پاکستان کو اپنے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور وہ اس وقت چیمپئنز ٹرافی گروپ اے کے پوائنٹس ٹیبل میں چوتھے نمبر پر ہے۔ ٹورنامنٹ میں ابھی 3 میچز باقی ہیں، اگر دفاعی چیمپئن ٹیم   پاکستان بھارت کے خلاف میچ نہ جیت سکی تو اس کے لیے کوالیفائی کرنا مشکل ہو سکتا ہے۔اور چیمپئینز ٹرافی کے باقی ماندہ میچز محض ایک روٹین اور بور ہوکر رہ جائیں گے۔

مزیدخبریں