(علی رضا) ویب ڈیسک : امریکی ریاست اوریگان کی 328.5 ملین ڈالر کی پاور بال لاٹری پاکستانی نژاد امریکی شہری نے جیت لی ۔
رپورٹ کے مطابق بیورٹن ، اوریگان کے 79 سالہ عباس شفیع کا کہناہے کہ انعام میں ملنے والی رقم سے وہ دنیا بھرکا شاہانہ سفر کریں گے اور کم وسیلہ افراد کی مدد کریں گے۔
عباس شفیع نے جیک پاٹ کے نمبرز والا ٹکٹ 17 جنوری کو پورٹ لینڈ سے 8 میل دور بیورٹن کے فریڈ میئر اسٹور سے خریدا تھا۔
عباس شفیع نے یکمشت رقم وصول کرنے کے آپشن کو چنا ہے جس کے بعد اسے 146.4 ملین ڈالر فوری طور پر اس کے اکاؤنٹ میں منتقل کردئیے جائیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عباس شفیع کا کہنا تھا کہ "میں پاور بال جیتنے پر بہت خوش ہوں اور اپنی انعامی رقم کو عالمی سفر ، سرمایہ کاری کرنے اور این جی اوز کے ساتھ بانٹنے کے لیے استعمال کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں جو میرے دل کے قریب ہیں۔
اسٹور چین فریڈ میئر، جسے جیتنے والے ٹکٹ کی فروخت پر $100,000 بونس ملے گا، نے اوریگون فوڈ بینک کو $50,000 عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔