(ویب ڈیسک ) بابر اعظم پاکستانی ٹیم کے لئے بڑا اسکور تو نہ کرسکے لیکن میچ کے چوتھے اوور میں انہوں نے ایک بڑا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
بابر اعظم نے لیجنڈ سعید انور اور جاوید میانداد کے ریکارڈ کی برابری کرلی ۔ بابر یہ کارنامہ انجام دینے والے تیسرے پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں۔ انہوں نے آئی سی سی ون ڈے ٹورنامنٹ میں 1000 رنز مکمل کئے۔ بابر نے یہ کارنامہ پاکستان اوربھارت کے درمیان دبئی میں جاری چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں انجام دیا۔ انہوں نے چوتھے اوور میں ہرشیت رانا کی گیند پر دو چوکے لگائے۔
خیال رہے کہ بابر نے بین الاقوامی کرکٹ میں اپنی آخری سنچری اگست 2023 میں نیپال کے خلاف بنائی تھی۔
بابر نے آئی سی سی ون ڈے ایونٹس (ورلڈ کپ، چیمپئنز ٹرافی) میں اپنے 1000 رنز 24 اننگز میں مکمل کئے۔ اس سے پہلے پاکستان کے لیجنڈ اوپنر سعید انور نے 25 اننگز میں 1204 رنز بنائے تھے جبکہ سابق کپتان جاوید میانداد نے 30 اننگز میں 1083 رنز بنائے تھے۔