آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

08:50 PM, 23 Feb, 2025

ویب ڈیسک: آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد، ہٹیاں بالا،دھیرکوٹ،چناری، چکوٹھی، گوجر بانڈی، چکار، کھلانہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4اعشاریہ 1ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے اور ہر طرف خوف و ہراس پھیل گیا، زلزلے کے باعث ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

مزیدخبریں