عالمی پاکستان سری لنکا سواتے چیمپئن شپ پاکستان نے جیت لی

04:22 AM, 23 Jan, 2022

شازیہ بشیر
لاہور ( پبلک نیوز) پاکستان میں ہونے والی دوسری عالمی پاکستان سری لنکا سواتے چیمپئن شپ 2020 پاکستان نے جیت لی۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور مہمان خصوصی تھے۔ پاکستان سواتے فڈریشن کے صدر راو شہزاد نواز نے گورنر کااستقبال کیا۔ مہمان خصوصی نے جیتنے والی ٹیم میں انعامات تقسیم کیے۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے سانحہ سیالکوٹ میں وفات پانے والے سری لنکن شہری پرانتھا کمار کے نام کی گئی دوسری انٹرنیشنل پاکستان سری لنکا سواتے چیمپئن شپ 2020 کے فائنل میں شرکت کی۔ پریزیڈنٹ سواتے فڈریشن پاکستان راو شہزاد نواز نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا استقبال کیا۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے جیتنے والی اور رنر اپ ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ سری لنکن حکومت اور ٹیم نے اتنے بڑے سانحے کے بعد پاکستان اکر امن و دوستی کا پیغام دیا جس پر ان کا تہے دل سے شکر گزار ہوں۔ ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتی ہے مگر مقابلے میں شرکت کرنے والا ہر کھلاڑی داد کا مستحق ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ سے کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ اور ان کو منعقد کروانے میں پیش پیش رہا ہے۔ میں اس موقع پر صدر سواتے فیڈریشن پاکستان رائو شہزاد نواز کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے مشکل حالات کے بعد بھی اس ایونٹ کا انعقاد کا بیڑا اٹھایا اور اپنی کاوشوں سے سری لنکن فرنچ کک باکسنگ کو پاکستان بلایا اور کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا پاکستان سے محبت اور دوستی میں سری لنکا کا کرادار ہمشہ سے اہم رہا ہے۔ بیرونی دہشت گردی کی سازشوں اور اندرونی انتہا پسندی کے ذریعے پاکستان کے لیے عالمی مقابلوں کے دروازے بند کرنے والوں کو سری لنکا نے فرنچ کک باکسنگ ٹیم پاکستان بھیج کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان سے ان کی دوستی، محبت اور خلوص لا زوال ہے جس کی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے مزید کہا برانتھا کمارا کا افسوس ناک واقعہ ہو یا سری لنکن کرکٹ ٹیم پر ہونے والا دہشت گردی کا حملہ سری لنکا ہمیشہ کی طرح اس بار بھی دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف پاکستان کے ساتھ صف اول میں کھڑا ہے۔ سری لنکا کی پاکستان میں عالمی کھیلوں کے انعقاد کے حوالے سے کی جانے والی کاوشوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔
مزیدخبریں