جنوبی وزیرستان میں فورسز کا آپریشن، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

07:12 AM, 23 Jan, 2022

شازیہ بشیر
پبلک نیوز: جنوبی وزیرستان میں سیکورٹی فورسزکا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن۔ سرواکئی میں خفیہ ٹھکانے پرچھاپہ ماراگیا بڑی تعداد میں ہتھیار اورگولہ بارود برآمد۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بڑی تعداد میں ہتھیار اورگولہ بارود برآمد کر لیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ دیسی ساختہ بارودی سرنگیں بنانےوالاسامان بھی قبضے میں لیا گیا ہے۔
مزیدخبریں