ملک بھر میں بجلی بریک ڈاؤن پر نیپرا اتھارٹی نے سخت نوٹس لے لیا

08:56 AM, 23 Jan, 2023

احمد علی
اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) کی جانب سے ملک میں آج ہونے والے بجلی کے بریک ڈاؤن کا نوٹس لے لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں ملک میں ہونے والے بریک ڈاؤن کا نوٹس لیتے ہوئے نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) سے رپورٹ طلب کی ہے ۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 2021 اور 2022 میں ٹاور گرنے اور بلیک آؤٹ کے واقعات پر جرمانے کر چکے ہیں ، مستقبل میں بھی ایسے واقعات کو روکنے کیلئے نیپرا مسلسل ہدایات، سفارشات جاری کرتا رہا ہے ۔ خیال رہے کہ آج صبح ساڑھے 7 بجے کے قریب ہی کراچی اور اسلام آباد سمیت ملک بھر میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا تھا جس کے بعد سے ہی بجلی کی بحالی کا کام جاری ہے ۔
مزیدخبریں