گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 756 افغان باشندوں کی وطن واپسی

11:36 AM, 23 Jan, 2024

ویب ڈیسک: گزشتہ 24 گھںٹوں کے دوران بھی سینکٹروں غیرملکی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری رہا۔

 22 جنوری 2024 تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 473,556 تک پہنچ چکی ہے اور واپسی کا یہ سلسلہ جاری اور ساری ہے۔ 

22 جنوری 2024 کو جانے والے 756 افغان شہریوں میں 214 مرد، 178 خواتین اور 364 بچے اپنے ملک چلے گئے۔ 

افغانستان روانگی کے لیے 84 گاڑیوں میں 104 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔

مزیدخبریں