(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واوڈا نے کہا کہ میدان میں ابھی دو ہی پارٹیاں ہیں ایک پیپلزپارٹی اور دوسری مسلم لیگ ن کابینہ میں بھی یہی ہونگی،پی ڈی ایم کی حکومت میں شہباز شریف کو وزیراعظم آصف علی زرداری نے بنایا تھا۔
تفصیلات کےمطابق نجی نیوز چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے فیصل واوڈا کہا کہ پی ٹی آئی نہ آزاد فورم میں ہے اور نہ دیگر فارمز میں، پی ٹی آئی کا آزاد ووٹ ہے اور اب وہ ایک علاقہ بن چکی ہے، پنڈی میں پی ٹی آئی کے 4 آزادا امیدوار ہیں عوام ان میں سے کس کو ووٹ دینگے؟
فیصل واوڈا نے کہا کہ تاحال کسی بھی پارٹی کی کوئی سیٹ نہیں ہے،، پروگرام کے میزبان کاسف عباسی نے سوال کیا ن لیگ کی 100 سیٹیں ہیں؟ فیصل واوڈا نے کہا کہ 80 سے کم ہیں۔
فیصل واوڈا نے سنسنی خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ جب پی ڈی ایم کے حکومت بنی تھی تو شہباز شریف کو وزیراعظم آصف زرداری نے بنایا تھا،، ہم جب پی ٹی آئی میں تھے بڑی اچھی باتیں کرتے تھے مگر اب وہ اس پورے نظام کو ایک منڈی کے سوا کچھ نہیں سمجھتے۔
کیونکہ اب آزاد امیدوار کا بھاو بھی لگے گا، کھلاڑی اور بڑے کھلاڑی کا بھی اور جو اچھا بھاو لگائے گا وہ میدان میں آئے گا اور مال اکٹھا کرے گا، ایک سسٹم کے اندر ایک آدمی کو اگر 20 سال بھی بٹھا دیں وہ چور نہیں بھی ہوگا تو وہ چور بن جائے گا۔