شادی سے قبل عمران خان کی بشریٰ بی بی سے ملاقاتیں؟ جہانگیرترین  نے سنسنی خیز خبر دیدی

12:51 PM, 23 Jan, 2024

(ویب ڈیسک) جہانگیر ترین نے کہا کہ  ایک روز انکے پاس خاور مانیکا کے چھوٹے بھائی کا فون آیا اور کہا کہ آپ سے پرسنلی ملنا ہے؟اپنے لیڈر عمران خان کو بچالو!

تفصیلات کےمطابق نجی چینل کے پروگرام کے میں آئی پی پی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین نے بڑے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ خاور مانیکا کے چھوٹے بھائی کا فون آیا تھا  اور کہا کہ آپ سے پرسنلی ملنا ہے؟ انہوں نے کہا کہ خاور مانیکا کی اہلیہ کیساتھ آپ کے لیڈر کی ملاقاتیں ہوتی ہیں؟ اس پر اُنکو بتایا کہ  آپ غلط آدمی کے پاس آئے ہیں، انہوں نے کہا ہم آپکو بتانے آئیں ہیں کہ اپنے لیڈر عمران خان کو بچالو!

جہانگیرترین نے کہا انہوں نے ساری بات عمران خان کو بتائی اس پر انہوں نے ناگواری کا اظہار کیا، دو ہفتے بعد بانی پی ٹی آئی کے ولیمے پر بشریٰ بی بی سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے اُس پیغام پر ناراضگی کا اظہار کیا اس کے بعد بانی پی ٹی آئی سے تعلقات میں دراڑیں آنا شروع ہوگئیں
جہانگیرترین نے کہا کہ کبھی سوچا نہیں تھا کہ عمران خان ان پر، بیٹے پر اور بیٹی پر ایف آئی آر کیں جس کا وہ سوچ نہیں سکتے، بانی پی ٹی آئی تو گھر میں آناجانا تھا سب بچوں کو وہ اچھی طرح جانتے ہیں۔ 

 جب وہ ایف آئی آرز دیکھیں تو چپ کرکے بیٹھ گیا تھا، عہدے سے فارغ کردیا گیا تھا مگر اس وقت ایک بھی لفظ عمران خان کے خلاف نہیں بولا تھا۔

مزیدخبریں