مشہورپاکستانی فوڈزکمپنی کو بیرون ملک بڑی کامیابی حاصل

03:36 PM, 23 Jan, 2024

(ویب ڈیسک)پاکستانی فوڈز کو دنیا کے دوسرےملکوں میں پہلے سے بھی زیادہ پذیرائی مل رہی ہے۔ مانگ میں اسی مسلسل اضافے کےپیش نظر شارجہ میں بھی اب'مینو فیکچرنگ ' لئے نیشنل فوڈز' کو لائسنس مل گیا۔

یہ پیش رفت پاکستان کےکھانوں کے لئے امارات میں بھی اضافے کےباعث سامنے آئی ہے۔ ایک رپورٹ میں بتایا گی ہے کہ نیشنل فوڈز نامی پاکستانی کمپنی کی سالانہ برآمدات میں اضافے کے پیش نظر ہے۔ جو بڑھ کر 2.2 ارب روے سےبڑھ کر 2.4 ارب روپے ہو گئی ہے۔ کمپنی حکام اور مارکیٹ سے متعکق اہم تجزیہ کاروں کے مطابق اب یہ کمپنی عرب امارات میں بھی اپنی غذائی مصنوعات کا نقش بٹھائےگی۔

نیشنل فوڈز کےبارے میں بتایا گیا ہے'یہ کمپنی بنیادی طور پر فوڈ مینوفیکچرنگ کرتی ہے جسے شارجہ میں بھی اب بھر پور انداز سےکام کا موقع ملے گا۔کیونکہ شارجہ نے اب اس کی درخواست قبول کر کے لائسنس جاری کر دیا ہے۔

نیشنل فوڈز اچار، کیچپ اور میٹھے سمیت کئی کھانوں کی تیاری اور فروخت کرتا ہے اور متحدہ عرب امارات کمپنی کے لیے جغرافیائی منڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔

نیشنل فوڈز کے سی ای او ابرار حسن نے بتایا کہ کمپنی نے متحدہ عرب امارات میں مینوفیکچرنگ لائسنس کے لیے درخؤاست دی تھی جسے منظور کر لیا گیا۔

 2012 میں مشرق وسطیٰ کی مارکیٹ کے لیے دبئی میں نیشنل فوڈز کا ذیلی اداری ڈی ایم سی سی قائم کیا تھا۔

مزیدخبریں