لاہور کے تاریخی سینما لبرٹی اور کیپری کی جگہ اہم دفتر بنے گا

07:21 PM, 23 Jan, 2024

ویب ڈیسک :  لاہور کے تاریخی ’’ کیپری‘‘ اور’’ لبرٹی ’’ سینما کی جگہ پنجاب آرٹس کونسل کا دفتر بنے کا کمرشل سرگرمیاں بھی ہوں گی۔

 رپورٹ کے مطابق اولڈ کیپری سینما، لبرٹی کی جگہ پر پنجاب آرٹس کونسل کا دفتر بنے گا،کمرشل سرگرمیوں کے لئے استعمال کیاجائے گا۔

 اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے  اولڈکیپری سینما لبرٹی کا دورہ کیا اور سینما کے احاطے او رباہر تجاوزات کو ختم کرنے کاحکم دیا ۔ 

وزیراعلیٰ محسن نقوی اولڈ کیپری سینما کا تفصیلی معائنہ کیا  اورکہا ہے کہ اس عمارت کی جگہ کمرشل سرگرمیوں کے فروغ کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔ 

 انہوں  نے اولڈ کیپری سینما کی جگہ پنجاب آرٹس کونسل کا دفتر بنانے او رکمرشل سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے ضروری ہدایات دیں ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے وزیراعلیٰ محسن نقوی کو اولڈ کیپری سینما کی اراضی اور اس کے استعمال کے بارے میں بریفنگ دی۔

مزیدخبریں