گلوکار لکی علی نے لائیو کنسرٹ میں اسرائیل کی شدید ترین مذمت کی

07:57 PM, 23 Jan, 2024

(ویب ڈیسک) :جہاں پر متعدد مشہور شخصیات بے یارو مدد گار فلسطینیوں کی حق تلفی پر خاموش ہیں وہیں بھارت کے مشہور گلوکار نے لائیو کنسرٹ میں مظلوم فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کر دی۔

تفصیلات کے مطابق انڈیا کے نامور گلوکار لکی علی نے دبئی میں لائیو کنسرٹ کے دوران مظلوم فلسطینیوں سے منفرد انداز میں اظہار یکجہتی کیا جس کی باز گشت سوشل میڈیا پر خوب ہو رہی ہے۔ وائرل ویڈیو میں گلوکار لکی علی نے کہا کہ ’’میں صرف یہ کہنا چاہتا ہوں کہ یہاں صرف ایک ریاست ہونی چاہئے، اور میں نیتن یاہو سے متفق ہوں لیکن وہ ریاست فلسطین کی ہوگی‘‘۔

View this post on Instagram

A post shared by Sahir Iftikhar Mansoor Ali (@saher.i.mansoor)

">

 ان کی اس بات پر حاضرین نے انہیں خوب داد دی اور بلند آواز میں نعرے لگاتے ہوئے خوشی کا اظہار بھی کیا۔

بھارتی گلوکار نے ایک بار پھر اپنی بات کو دہراتے ہوے مزید کہا کہ ہم سب لوگ مل جل کر رہ سکتے ہیں لیکن اس کے لئے ریاست صرف فلسطین کی ہی ہوگی۔

 واضح رہے کہ اس سے قبل بھی لکی علی نومبر 2023 میں ہَجوِ قَبِیْح میں مظلوم فلسطینیوں کیلئے اپنی آواز اٹھا چکے ہیں اور انہوں نے فلسطین جانے کی خواہش کا اظہار بھی کیا تھا۔

مزیدخبریں