” آزاد کشمیر الیکشن کا انحصار الیکشن کمیشن پر ہے “

09:12 AM, 23 Jul, 2021

حسان عبداللہ

لاہور(پبلک نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنماء خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر الیکشن کا انحصار الیکشن کمیشن پر ہے .

احتساب عدالت میں سعد رفیق اور سلمان رفیق کے خلاف پیرا گون ہاؤسنگ سوسائٹی سکینڈل کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے سماعت مزید کاروائی کے لیے 23 اگست تک ملتوی کر دی. سعد رفیق اور سلمان رفیق نے عدالت کے روبرو حاضری لگوائی، عدالت میں آج کسی گواہ کا بیان قلمبند نہ کیا جا سکا . عدالت نے آئندہ سماعت پر دوبارہ گواہان کو بیان قلمبند کرانے کے لیے طلب کر لیا. نیب ٹرائل کورٹ کے جج کی عدم تعیناتی کی بناء پر کسی گواہ کا بیان قلمبند نہ کیا جا سکا.

میڈیا سے گفتگو میں خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر الیکشن کا انحصار الیکشن کمیشن پر ہے ، اگر الیکشن کمیشن وفاقی حکومت کی مداخلت روکنے میں کامیاب رہا تو الیکشن ن لیگ کا ہے ، کشمیری اچھی طرح سمجھتے ہیں کہ کون ووٹ کا حقدار ہے، کشمیری بہت سیاسی شعور رکھتے ہیں ، احتساب عدالت فیڈرل لاجز کی جگہ پر بنی ہیں، پارلیمینٹرین کے رہنے کی جگہ بھی چھین لی گئی ہے، کیا ضرورت تھی کہ یہ جگہ ایم این ایز سے لے لی جو مفت نہیں پیسے دے کر رہتے تھے، ن لیگ ایک ہی ہے اس میں کوئی پھوٹ نہیں، بجٹ جعلی تھا اس کے بعد کئی بجٹ آنے ہیں .

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن کے حساب سے ملک کو چلایا جا رہا ہے، وقت آ گیا ہے کہ لوگ جاگ جائیں، عدالتوں کا احترام ہے مگر عدالتوں کے لیے مناسب جگہ کا انتظام کرنا چاہیے تھا، یہ احتساب کا دو نمبر نظام نہیں چلے گا.

مزیدخبریں