شادی ہالز ایسوسی ایشن نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دیدی

04:40 PM, 23 Jul, 2021

شازیہ بشیر
کراچی ( پبلک نیوز) سندھ میں شادی ہالز بند کرنے کے فیصلے پر شادی ہالز ایسوسی ایشن کا ردعمل بھی آ گیا۔ شادی ہالز ایسوسی ایشن نے حکومت کو ملک گیراحتجاج دھمکی دیدی صدر شادی ہالز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے فیصلے سے شدید مایوسی ہوئی۔ تمام شادی ہالز ایس او پیز کی پابندی کررہے ہیں۔ سندھ حکومت کے فیصلے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ شادی ہالز پر پابندی کے فیصلے کے خلاف پرامن احتجاج کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ فیصلہ واپس نہ ہوا تو پہلے مرحلے میں کراچی میں احتجاج کریں گے اس کے بعد سندھ بھر میں اور پھر ملک بھر میں احتجاج ہوگا۔
مزیدخبریں