بھارت: مالک کا گمشدہ طوطا ڈھونڈنے والے شخص کو بھاری انعام

11:58 AM, 23 Jul, 2022

احمد علی
یہ دلچسپ واقعہ بھارت کی ایک ریاست کرناٹک کے علاقے تماکورو میں پیش آیا جہاں ایک شخص کو پالتو طوطا ڈھو نڈنے والے کو مالک کی جانب سے انعام کی رقم دی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی شہری جس کا نام ارجن ہے اس کا پالتو طوطا ’رستم‘ جو کے 16 جولائی کو اپنے گھر سے اڑ کر تقریباً 3 کلومیٹر دور چلا گیا تھا اور مالک کو طوطے کی جدائی برداشت نہ ہوئی اور اس نے پچاس ہزار روپے کا نقدی انعام دینے کا اعلان کر دیا۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پچھلے ڈھائی سال سے طوطا اس کے پاس تھا اور اپنے طوطے کے گم ہو جانے پر ارجن بہت دکھی تھا اور شہر بھر میں پوسٹرز چھپوا دیے تھے جن پر طوطے کی تلاش پر نقدی کا انعام تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اگلے ہی روز ایک شخص نے طوطے کو پکڑا اور مالک کے حوالے کر دیا، طوطے سے دوبارہ ملنے کی خوشی میں ارجن نے طوطا لانے والے شخص کو 50 ہزار کے بجائے 85 ہزار روپے انعام میں دیے اور ساتھ ہی اس کا شکریہ بھی ادا کیا۔
مزیدخبریں