'عمران خان کا سامنا اب نئی مسلم لیگ ن سے ہوگا '

01:22 PM, 23 Jul, 2022

احمد علی
اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری کا کہنا ہے کہ عمران خان کا سامنا آنے والے دنوں میں نئی مسلم لیگ ن سے ہوگا ، ہمیں مجبور کیا گیا کہ عمران خان کو ان ہی کی زبان میں جواب دیا جائے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران خان ملک میں انتشار پھیلانے کی باتیں کر رہے ہیں ، عمران خان کا سامنا آنے والے دنوں میں نئی مسلم لیگ ن سے ہوگا ، ہمیں مجبور کیا گیا کہ عمران خان کو ان ہی کی زبان میں جواب دیا جائے۔ طلال چودھری نے کہا کہ عمران خان نے اداروں کو دھمکا کر من پسند فیصلے لینے کی کوشش کی ، پاکستان میں جمہوریت کی بقاء کیلئے ہر ممکن کوشش کی، ہم نے ہمیشہ اداروں کا احترام کیا ہے ۔ لیگی رہنما طلال چودھری کا کہنا تھا کہ 8سال سے فارن فنڈنگ کا فیصلہ نہیں آرہا ، عمران خان نے نیب کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ چودھری شجاعت حسین کے جاری ٹکٹ پر جیتنے والے آج ان پر تنقید کر رہے ہیں ، سیاسی معاملات کو پارلیمنٹ میں حل ہونا چاہیے۔
مزیدخبریں