' یکطرفہ فیصلوں کے سامنے سر جھکانے کی توقع ہم سے نا رکھی جائے'

02:33 PM, 23 Jul, 2022

احمد علی
لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ یکطرفہ فیصلوں کے سامنے سر جھکانے کی توقع ہم سے نا رکھی جائے،بہت ہو گیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے بیان میں کہا ہے کہ اگر انصاف کے ایوان بھی دھونس، دھمکی،بدتمیزی اور گالیوں کےدباؤ میں آ کر بار بار ایک ہی بنچ کے ذریعے مخصوص فیصلے کرتےہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اپنے ہی دیے فیصلوں کی نفی کرتے ہیں،سارا وزن ترازو کے ایک ہی پلڑے میں ڈال دیتے ہیں۔ مریم نواز کاکہنا تھا کہ تو ایسے یکطرفہ فیصلوں کے سامنے سر جھکانے کی توقع ہم سے نا رکھی جائے،بہت ہو گیا!۔
مزیدخبریں