مہنگائی، بیروزگاری اور سیاسی عدم استحکام ، لاکھوں پاکستانی ملک چھوڑ گئے،ذرائع

04:05 PM, 23 Jul, 2023

احمد علی
ذرائع کے مطابق مہنگائی، بیروزگاری اور سیاسی عدم استحکام کے باعث لاکھوں پاکستانی ملک چھوڑ گئے ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرون ملک جانے والے افراد کی تعداد میں 3 گنا اضافہ ہو گیا ہے، موجودہ حکومت کے برسراقتدار آنے کے بعد اب تک 12 لاکھ نوجوان ملک چھوڑ چکے ہیں، دیارغیر جا بسنے والوں کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 28 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق نوجوانوں کے بیرون ملک جانے کی شرح کے لحاظ سے پاکستان ہمسایہ ممالک میں سرفہرست ہے۔ ذرائع اورسیز ڈویژن کا کہنا ہے کہ بیرون ممالک جانے والے پاکستانیوں کی تعداد میں موجودہ سال سب سے زیادہ اضافہ ہوا ہے،سال 2023 کے پہلے 6 ماہ میں 3 لاکھ 95 ہزار 166 افراد نے پاکستان چھوڑا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ 25 کروڑ آبادی میں سے تارکین وطن کی تعداد 90 لاکھ سے بڑھ کر ایک کروڑ 28 لاکھ 56 ہزار 519 تک پہنچ گئی ہے، سال2022 میں 8 لاکھ 32 ہزار 339 شہری بیرون ملک گئے تھے۔ خیال رہے کہ ہمسایہ ملک بھارت کی مجموعی آبادی تقریباً ایک ارب 40 کروڑ ہےجس میں سے 3 کروڑ 20 لاکھ افراد بیرون ملک مقیم ہیں۔
مزیدخبریں