فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی و گنگارام ہسپتال کے ڈریم لینڈ ہاسٹل کے کچن کی چھت گرگئی

07:56 PM, 23 Jul, 2023

احمد علی
لاہور: فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی و گنگا رام ہسپتال کے ڈریم لینڈ ہاسٹل کے ایک کچن کی چھت گر گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق خستہ حالت کی حامل چھت گرنےسے دو ڈاکٹرز شدید زخمی ہو گئیں ہیں ، زخمیوں کو فوری طور پر سر گنگارام ہستال کی ایمرجنسی میں لے جایا گیا۔ چھت گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اس حوالے سے ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ڈریم لینڈ گرلز ہاسٹل اب رہائش کے قابل نہیں رہا، یہ بھوت بنگلہ نما عمارت کسی بھی لمحے گر سکتی ہےاسی لیے اسکی فوری مرمت کروائی جائے، فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی و سر گنگا رام ہسپتال کی انتظامیہ کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی، وائے ڈی اے سر گنگارام ہسپتال اس واقع کی بھرپور مذمت کرتی ہے۔ ینگ ڈاکٹرز نے کہا کہ وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی، پرنسپل فاطمہ جناح میڈیکل کالج اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سر گنگارام ہسپتال کو اس واقعے کا ذمہ داری ٹھہراتی ہے۔ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی انتظامیہ اپنے وائس چانسلر کی زیر قیادت میں فوٹو سیشن کروانے میں مصروف ہے، انکے پاس ڈاکٹروں کاموں کے لیے وقت ہی نہیں ہے۔ خواتین ڈاکٹرز کو جس ہال میں ڈریم لینڈ ہاسٹل میں رکھا جا رہا ہے ایسا سلوک تو کوئی اپنے دشمنوں کے ساتھ بھی نہیں کرتا۔ اس پر آواز اٹھانے پر فی میل ڈاکٹرز کو بلیک میل کیا جاتا ہے کہ انہیں ہاسٹل سے نکال دیا جائے گا۔ ینگ ڈاکٹرزکا کہنا تھا کہ وائے ڈی اے آج کے اس افسوناک واقعہ کی شدید مذمت کرتی ہے اور انتظامیہ سے مطالبہ کرتی ہے کہ ڈریم لینڈ ہاسٹل کی مکمل تزئین وآرائش کی جائے، میل ڈاکٹرز ہاسٹل کے لئے نئی بلڈنگ دی جائے۔ اس بار انتظامیہ کی کمیٹیوں کی تشکیل دینے والا لالی پاپ نہیں قبول کیا جائے گا۔ اگر انتظامیہ نے یہ مطالبات نا مانے تو وائے ڈی اے سر گنگارام احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے۔
مزیدخبریں