سروسز ہسپتال کے آپریشن تھیٹرز میں بجلی بریک ڈاؤن، سمزکے پرنسپل ،ایم ایس کو عہدے سے ہٹا دیاگیا

09:20 PM, 23 Jul, 2023

احمد علی
لاہور: وزیراعلیٰ محسن نقوی نے انکوائری کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں فرائض میں غفلت برتنے پرسمزکے پرنسپل او رایم ایس سروسز ہسپتال کو عہدے سے ہٹا دیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق سروسز ہسپتال کے آپریشن تھیٹرز میں بجلی بریک ڈاؤن کے معاملے پر قائم کمیٹی نے نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کو رپورٹ پیش کردی ہے۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کو میٹنگ میں رپورٹ پیش کی گئی، صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر جاوید اکرم، چیف سیکرٹری، سیکرٹری صحت اور سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب بھی اجلاس میں موجود تھے۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے انکوائری کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں فرائض میں غفلت برتنے پرسمزکے پرنسپل اورایم ایس سروسز ہسپتال کو عہدے سے ہٹادیاہے۔پرنسپل سمزپروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل اور ایم ایس ڈاکٹر احتشام کو فوری طورپر او ایس ڈی کردیا گیاہے۔ سروسز ہسپتال کے ای این ٹی آپریشن تھیٹر میں بجلی بند ہونے سے مریضوں کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے واقعہ کی تحقیقات کے لئے سیکرٹری صحت کی سربراہی میں 2رکنی کمیٹی قائم کی۔کمیٹی نے آپریشن تھیٹرز میں بجلی بریک ڈاؤن کی انکوائری کی اورحالات کاجائزہ لیا۔انکوائری کمیٹی نے سروسز ہسپتال میں بجلی کی بندش کے واقعہ پر نگران وزیراعلیٰ کو رپورٹ پیش کی،جس میں کہا گیا کہ آپریشن تھیٹرز میں بجلی بند ہونے پر جنریٹر بھی آپریشنل نہیں تھا۔
مزیدخبریں