مسلم لیگ ن کے اسحاق ڈار کو نگران وزیراعظم بنانے کا فیصلہ، ذرائع

10:53 PM, 23 Jul, 2023

احمد علی
اسلام آباد: ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے اسحاق ڈار کو نگران وزیراعظم بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے مابین اسحاق ڈار کو نگران وزیراعظم بنانے پر اتفاق ہوگیا ہے، وزیراعظم کی بنائی گئی حکومتی کمیٹی اسحاق ڈار کے نام پر سرگرم ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومتی کمیٹی کی جانب سے اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جا رہا ہے، حکومتی کمیٹی کی جانب سے اسحاق ڈار سمیت دیگر ناموں پر غور کیا گیا۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کی اکثریت سحاق ڈار کی نامزدگی پر متفق ہیں ،حکومت کی جانب سے دیگر اتحادی جماعتوں کے ساتھ اس نام پر مشاورت جاری ہے، اتحادی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کے بعد حتمی اعلان متوقع ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا تھا کہ موجودہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے نام پرتمام جماعتیں متفق ہوئیں تووہ نگران وزیراعظم ہونگے، نگران وزیراعظم پر پارٹی میں کوئی گفتگو نہیں ہوئی، میرے سامنے نگران وزیراعظم پر کوئی فیصلہ نہیں ہوا جو بھی فیصلہ ہوگا اس پر کابینہ کو اعتماد میں لیا جائےگا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے آخری ہفتےمیں نگران سیٹ اپ پراتفاق ہوجائے گا، 9 مہینے کے آئی ایم ایف پروگرام پر نگران سیٹ اپ میں عمل درآمد ہونا ہے۔
مزیدخبریں