ممتابینرجی کا احتجاج سے متاثرہ بنگلہ دیشیوں کو پناہ دینے کا اعلان

01:38 PM, 23 Jul, 2024

ویب ڈیسک: انڈین ریاست مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بینرجی نے بنگلہ دیش کے لوگوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی ریاست پڑوسی ملک سے مصیبت میں گھرے لوگوں کے لیے اپنے دروازے کھول دے گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے ترنمول کانگریس کی ’یوم شہدا‘ ریلی میں کہا کہ ’مجھے بنگلہ دیش کے معاملات پر بات نہیں کرنی چاہیے کیونکہ وہ ایک خودمختار ملک ہے اور اس معاملے پر جو کچھ بھی کہنے کی ضرورت ہے وہ مرکز کا موضوع ہے۔ لیکن میں آپ کو یہ بتا سکتی ہوں کہ اگر بے بس لوگ بنگال کے دروازے پر دستک دیتے ہیں تو ہم انہیں ضرور پناہ دیں گے۔‘

وزیر اعلیٰ نے اقوام متحدہ کی ایک قرارداد پر روشنی ڈالی جس میں پناہ گزینوں کو ان علاقوں میں جگہ دی جائے جو بحران کا سامنا کر رہے ہیں۔ انہوں نے آسام میں نسلی تنازعے کی مثال دی اور کہا کہ مغربی بنگال نے اس کے دوران پڑوسی ریاست کے لوگوں کو پناہ دی تھی۔

مزیدخبریں