رؤف حسن کی گرفتاری کی ایف آئی آر سامنے آگئی

02:41 PM, 23 Jul, 2024

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن اور گرفتار دیگر پی ٹی آئی کارکنان پر درج ایف آئی اے مقدمے کی کاپی منظر عام پر آ گئی، پی ٹی آئی کی لیڈرشپ اور میڈیا سیل کے 12 ممبران مقدمے میں نامزد ہیں۔

متن مقدمہ کے مطابق دوران تفتیش ملزم احمد وقاص نے مقدمہ نمبر 654/24 میں انکشاف کیا، پی ٹی آئی کی لیڈرشپ اور میڈیا سیل کے 12 ممبران مقدمے میں نامزد ہیں۔

متن مقدمہ کے مطابق ملزمان روزانہ کی بنیاد پر اندرونی اور بیرونی طاقتوں کے ساتھ مل کر ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں، ملزمان کی طرف سے روزانہ ریاست مخالف بیانیہ بنایا جارہا ہے، ملزمان میں وقاص احمد، روف حسن، آفاق احمد علوی، حمید اللہ، زیشان فاروق شامل ہیں، ان کے ساتھ ملزمان میں سید اسامہ، محمد رضوان،محمد رفیق،سید حمزہ بھی شامل کیے گئے۔

ایف آئی ار کے مطابق ملزمان میں خاتون کارکنان فرحت خالد، اقرا الیاس اور دیگر نامعلوم افراد شامل ہیں۔

مزیدخبریں