ناشتہ وقت پر نہ دینے پر سفاک شوہر کا بیوی پر بہیمانہ تشدد

03:24 PM, 23 Jul, 2024

ویب ڈیسک: فیروز والہ کے نواحی علاقے میں ناشتہ وقت پر نہ دینے پر شوہر نے بیوی پر بہیمانہ تشدد کرتے ہوئے شدید زخمی کردیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق متاثرہ خاتون کی شناخت 35 سالہ رضیہ کے نام سے ہوئی۔ جو کہ ایل پی جی سلنڈر میں گیس ختم ہوجانے کی وجہ سے ناشتہ وقت پر نہ بناسکی۔ جس پر اس کے خاوند کو غصہ آگیا اور اس نے ایل پی جی سلنڈر اٹھا کر خاتون کے سر میں دے مارا۔

بتایا گیا ہے کہ واقعہ فیروزوالہ میں 25 نمبر اسٹاپ مین بازار کے نزدیک پیش آیا۔ ریسکیو ٹیم نے متاثرہ خاتون کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ 

مزیدخبریں