پی ٹی آئی کا مرکزی دفتر ایک بار پھر سیل

04:23 PM, 23 Jul, 2024

(ویب ڈیسک )  پاکستان تحریک انصاف  کے مرکزی دفتر کو ایک بار پھر سیل کر دیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے دفتر کو میٹرو پولیٹن کارپوریشن  کی جانب سے سیل کیا گیا ہے۔دفتر میں  فائر اینڈ لائف سیفٹی انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے عمارت سیل کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خلیل الرحمن قمر کو ہنی ٹریپ کرنےوالی ملزمہ کا3روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

گزشتہ روز   پولیس  نے   پی ٹی آئی  کے مرکزی دفتر  پر چھاپہ مارا تھا۔ پولیس نے پاکستان تحریک انصاف سیکرٹریٹ سے کمپیوٹر اور دیگر سامان بھی تحویل میں لے لیا تھا۔ اس دوران پی ٹی آئی سیکرٹریٹ کے اطراف میں انٹرنیٹ سروس معطل رہی۔

پولیس نے   پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات روف حسن کو بھی  گرفتار  کرلیا تھا۔

مزیدخبریں