کچرہ کنڈی میں صفائی کے دوران ہیرے کا ہار نکل آیا

04:27 PM, 23 Jul, 2024

ویب ڈیسک: ایک حیرت انگیز واقعہ پیش آیا کہ جس نے سب کو حیرت میں ڈال دیا، حیران کب طور پر کچرہ کنڈی میں سے ہیرے کا ہار نکل آیا ۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے شہر چینئی میں ایک عجیب و غریب واقعہ رونما ہوا، جس نے ہر کسی کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔ کچرہ کنڈی میں صفائی کے دوران ہیرے کا ہار نکل آیا۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ مقامی دیوراج نامی شخص نے اپنی بیٹی کی شادی کے لیے 17 لاکھ روپے کا ڈائمنڈ نیکلس تیار کرایا تھا، حال ہی میں کچرہ پھینکنے کے دوران ڈائمنڈ نکلیس کا باکس بھی کچرے میں چلا گیا، خاندان کو اس حوالے سے تاخیر سے معلوم ہوا اور انہوں نے فوری طور پر چینئی میونسپل کارپوریشن سے رابطہ قائم کیا۔ 

کچرے سے ڈائمنڈ نیکلس برآمد ہونے پر چینئی کارپوریشن کے عہدیداروں نے اسے مالک کے حوالے کر دیا۔       

مزیدخبریں