خلیل الرحمن قمر کو ہنی ٹریپ کرنےوالی ملزمہ کا3روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

04:36 PM, 23 Jul, 2024

ویب ڈیسک: عدالت نے خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ کرنے والی ملزمہ آمنہ کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیااور دیگر 11 ملزموں کوشناخت پریڈ کیلئےجیل منتقل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈرامہ نگارخلیل الرحمان قمرکوہنی ٹریپ کرنے کے کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ نبیلہ عامر نے پولیس کی درخواست پر کی۔دوران سماعت ملزمان کوپولیس نے عدالت کے سامنے پیش کردیا۔

پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ آمنہ کا جسمانی ریمانڈ درکار ہے، ملزمہ سے مختلف طریقوں سے تفتیش کرنی ہے، ملزمہ سے مال مقدمہ کی اشیابرآمد کرنامطلوب ہے۔لہذاعدالت ملزمہ آمنہ کا جسمانی ریمانڈ منظور کرے۔

بعد ازاں عدالت نے پولیس کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے ملزمہ آمنہ کا 3روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا جبکہ دیگر11ملزموں کوشناخت پریڈ کیلئے جیل بھیج دیا۔

مزیدخبریں