اداکارہ ونیزہ احمد نے اپنی زندگی کا دردناک واقعہ سنا دیا

05:07 PM, 23 Jul, 2024

ویب ڈیسک: اداکارہ و ماڈل ونیزہ احمد نے اپنی چھوٹی بہن کی موت کو اپنی زندگی میں تبدیلی کی وجہ قرار دیا ہے۔

ونیزہ احمد نے ایک نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر بات کی، اداکارہ نے بتایا کہ 25 سال کی عمر میں ان کی چھوٹی بہن عشاء کی موت ایک گاڑی حادثے میں ہوئی جس سے انہیں شدید صدمہ پہنچا۔

بہن کی موت نے میری زندگی  بدل دی اور مجھے احساس دلایا کہ زندگی کتنی نازک ہے کیونکہ ہم صرف اپنی زندگی میں مستقبل کے منصوبے بناتے ہیں اور ان کے لیے کام کرتے ہیں لیکن ہم اللہ کی دی ہوئی نعمتوں کے بارے میں نہیں سوچتے۔

ونیزہ احمد کا کہنا تھا کہ بہن کی اچانک موت نے مجھے اللہ کے قریب کردیا ہے اور گھر والوں کو احساس دلایا کہ ہمیں زندگی کو اچھے سے گزارنا چاہیے، ہمیں ہر چیز اللہ سے مانگنی چاہیے اور اللہ کی دی ہوئی نعمتوں کی قدر کرنی چاہیے۔
 
 

مزیدخبریں