سرکاری ملازمین کے وارے نیارے، تنخواہوں میں اضافہ

05:26 PM, 23 Jul, 2024

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25فیصد اضافے کا نوٹی فکیشن جاری  کر دیا گیا، تنخواہوں میں اضافہ یکم جولائی 2024 سے کیا گیاہے۔

نوٹی فکیشن  کے مطابق گریڈ ایک سے 16کے ملازمین کی تنخواہوں میں 25فیصد  جبکہ گریڈ 17سے 22کے ملازمین کی تنخواہوں میں 20فیصد   اضافہ کیا گیا ہے، ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 15فیصد اضافہ کیا گیا ۔

مزیدخبریں