وفاقی وزیر دفاع سے برازیل کے چیف آف نیول اسٹاف کی اہم ملاقات

06:46 PM, 23 Jul, 2024

ویب ڈیسک: برازیل کی مسلح افواج کے چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل آندرے لوئیز سلوا لیما ڈی سانتانا مینڈس  کی   وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ملاقات ، ملاقات میں علاقائی صورتحال اور دوطرفہ تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا پاکستان برازیل کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور تمام شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کا خواہاں ہے،   وفاقی وزیر نے خطے میں امن و استحکام کے حصول کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

دونوں فریقین نے مفاہمت کی یادداشت کے ذریعے دفاعی تعاون کو ادارہ جاتی بنانے پر بھی اتفاق کیا، ملاقات میں دونوں ممالک کے تربیتی اداروں میں ٹرینیز کے باقاعدہ تبادلے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزیدخبریں