کراچی : مختلف مقامات پر بدترین ٹریفک جام ، گاڑیوں کی لمبی قطاریں، شہریوں کو مشکلات

08:44 PM, 23 Jul, 2024

(ویب ڈیسک ) کراچی کے مختلف مقامات پر شدید ٹریفک جام ہوگیا، جس کے باعث شہری پیدل سفر کرنے پر مجبور ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق صدر، زینب مارکیٹ، آرٹس کونسل ،شاہین کمپلیکس اور اطراف میں بدترین ٹریفک جام کے باعث باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔شدید ٹریفک جام کے باعث شہری پیدل سفر کرنے پر مجبور ہوگئے۔

دوسری جانب وزیرعلیٰ سندھ مراد علی شاہ  نے  شاہین کمپلیکس اور منسلک علاقوں میں ٹریفک جام کا نوٹس لے لیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے انتظامیہ، ضلعی پولیس اور ٹریفک پولیس کو سڑکیں کھلوانے کی ہدایت کردی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے شہر میں ٹریفک مینجمنٹ بہتر کرنے کی ہدایت بھی کردی۔انہوں نے جلد سڑکیں کھلواکر وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کو رپورٹ کرنے کی ہدایت بھی کی۔

مزیدخبریں