کورونا وائرس سے مزید 39 اموات
06:04 AM, 23 Jun, 2021
اسلامآباد(پبلک نیوز)ملک بھر میں کورونا کیسز کی شرح میں کمی ہونے لگی، 24 گھنٹوں کے دوران 930 نئے کیس رپورٹ ہوئے. این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 39 افراد جان کی بازی ہارگئے،اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 73 ہوگئی،فعال کیسز 33 ہزار 5 ریکارڈ،2 ہزار 173 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.04 فیصد رہی۔