’نواز شریف کی جان کی گارنٹی دیں،آج ہی و اپس بلا لوں گی‘
07:45 AM, 23 Jun, 2021
اسلام آباد(پبلک نیوز) مریم نواز نے کہا ہے کہ میاں صاحب بہت جلدی واپس آئیں گے، آپ مجھے گارنٹی دیں نواز شریف کے ساتھ انصاف ہو گا، گارنٹی ملتی میاں صاحب کو کوئی خطرہ نہیں ہوگا تو آج ہی بلا لیتی ہوں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ لاہور دھماکے کا سن کر دکھ ہوا، دھماکے میں پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں، دھماکے میں زخمیوں کے لیے دعاگو ہوں۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ میٹنگز،ملاقاتیں چلتی رہتی ہیں کسی کواعتراض نہیں ہوناچاہیے،سمجھ میں نہیں آرہا اسٹیٹ آف مائینڈ کو کیا نام دوں، عمران خان سلیکٹڈ ہیں،وزیراعظم نہیں ہیں، پاکستان ایٹمی صلاحیت رکھتا ہے، عمران خان اس کا کسٹوڈین نہیں ہے، آپ کشمیر کا سودا کر کے آئے ہیں، کشمیر پر بات نہ کریں، آپ نے غریب سے روٹی بھی چھین لی ہے، سنا تھا آپ خواتین کوتنقید کا نشانہ بناتے ہیں،عمران کی سوچ مجرمانہ سوچ ہے۔ مریم نواز نے کہا اس حکومت سے پارلیمنٹ کا کسی قسم کا تعلق نہیں، یہ حکومت پارلیمنٹ کا حصہ نہیں ہیں، یہ حکومت پارلیمنٹ میں پیراشوٹ کے ذریعے آئی.