’ ایک وزیر صاحبہ ہیں جو جوڈو کڑاتے کی ماسٹر ہیں‘
08:44 AM, 23 Jun, 2021
لاہور ( پبلک نیوز) مسلم لیگ(ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ایک وزیر صاحبہ ہیں جو جوڈو کڑاتے کی ماسٹر ہیں وہ کہتی ہیں الحمداللہ سال کا پہلا ٹرین حادثہ ہے ٗ ایک وزیر صاحب ہیں جو ٹیبل پر کھڑے ہو کر وہی کتابیں اپوزیشن کو مار رہے تھے جو خود بجٹ انہوں نے پیش کیا ۔ایک بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ایک وزیر صاحب اچھے خاصے انسان تھے وہ کبھی سائنسدان بنتے ہیں ٗ وزیراعظم کے خلاف بات کرنے سے ڈر لگتا ہے ورنہ وہ جیل میں بھیج دیتے ہیں ٗ کوئی قوم معاشی خود مختاری کے بغیر آذادی حاصل نہیں کر سکتی۔انہوں نے کہا کہ معاشی عدم استحکام تب پیدا ہوتا ہے جب مقبول لیڈر کو تسلیم نہیں کیا جاتا ٗ نئے پاکستان کے نام پر بڑے بڑے دعوے کیے گئے ٗ گورنر ہاوسز کو یونیورسٹیاں بنانا تھی اور وزیراعظم نے دو ملازمین کے ساتھ آنا تھا ٗ وزیراعظم ہاوس کی گاڑیاں اور بھینسیں تک بیچ دی گئی۔