’ہم نے ایک دم سے ٹورنامنٹ میں باؤنس بیک کیا ہے‘
11:20 AM, 23 Jun, 2021
ابو ظہبی(پبلک نیوز) ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ ہم نے ایک دم سے ٹورنامنٹ میں باؤنس بیک کیا ہے، پوری ٹیم نے ایک ہوکر پرفارم کیا اور اپنی خامیاں دور کیں۔ ابھی تک کنڈیشنز ہمارے لیے کافی بہتر ثابت ہو رہی ہیں۔ ملتان سلطان کے کپتان محمد رضوان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ کپتانی اللہ تعالیٰ کی طرف سے ملی اور ہماری اللہ تعالیٰ نے بہت مدد کی ، میرے سے بہت اچھے کپتان ہیں ہم صرف محنت کرتے ہیں، شاہد آفریدی کو اس لیگ میں بہت یاد کیا ، شاہد آفریدی سے زیادہ مضبوط کسی کھلاڑی کو نہیں دیکھا، شاہد آفریدی کی کمی محسوس ہوتی ہے اور وہ سٹار کھلاڑی ہیں۔ ہمارے آخری نمبر پر بلے باز نہیں لیکن ہم نے اپنا پلان بنایا ہے ، عثمان قادر کی کوالٹی پر کوئی شک نہیں ہے ، کنڈیشنز کو دیکھ کر حتمی ٹیم تشکیل دی جائے گی، سٹرائیک ریٹ بہتر کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ جہاں مرضی کھیلو، اگر احتیاط سے کھیلیں تو سٹرائیک ریٹ بہتر ہوجاتا ہے، میرا ابو ظہبی آنے سے پہلے سٹرائیک ریٹ سب سے بہتر تھا۔