صحت سہولت موبائل ایپ کا آغاز

12:00 PM, 23 Jun, 2021

شازیہ بشیر

لاہور ( پبلک نیوز) اسٹیٹ لائف نے وفاقی اور صوبائی پروگرام کے تحت تحفظ شدہ خاندانوں کی آسانی کے لئے صحت سہولت موبائل ایپ کا اجراء کردیا۔ افتتاح وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کیا۔

ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ صحت کا شعبہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ یونیورسل ہیلتھ کوریج کو یقینی بنانے کیلئے حکومت موثر اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے۔ صحت انصاف کارڈ حکومت کا انقلابی پروگرام ہے، دایرہ کار ہم نے پورے ملک تک پھیلا دیا ہے،

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان کے 90 اضلاع میں پروگرام کامیابی سے جاری ہے۔ ہیلتھ کارڈ سے مستفید ہونے والے لوگ اپنا علاج پاکستان کے بہترین پانچ ہسپتالوں میں مفت علاج کرواسکتے ہیں۔ فاٹا، تھرپارکر، آزاد جموں کشمیر اور کے پی میں تمام افراد کو ہیلتھ کارڈ کی سہولت موجود ہے۔ سہولت موبائل ایپ پروگرام کے تحت فراہم کردہ سہولیات رجسٹرڈ شدہ ہسپتالوں تک رسائی کی رہنمائی فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موبائل ایپ خودکار طریقہ سے آپ کے وفاقی خیبر پختونخوا پنجاب پروگرام کے تحت تحفظ یافتہ ہونے کی معلومات فراہم کرے گا۔ استعمال کنندگان صحت کارڈ میں علاج کے لئے موجود رقم اور فراہم کردہ سہولیات کے تفصیل باآسانی دیکھ سکیں گے۔

مزیدخبریں