شہر قائد میں بجلی بحران

12:30 PM, 23 Jun, 2021

شازیہ بشیر

کراچی ( پبلک نیوز) لائی لاسز ایریاز میں ساڑھے سات سے دس گھنٹوں کے لیے بجلی بند کی جارہی ہے۔ مستثنیٰ علاقوں میں بھی بجلی کی طویل بندش جاری ہے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ نارتھ ناظم آباد بلاک ایچ کراچی ایڈمن سوسائٹی، ڈرگ روڈ کینٹ بازار.کشمیرروڈ بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ باربارشکایات کے باوجود بجلی بحال نہیں کی گئی۔ کورنگی انڈسٹریل ایریا میں بجلی بند ہونء صنعتی سرگریاں متاثر ہے۔

صارفین نے بتایا کہ صنعتی علاقہ ہونے کے باوجود روز بارہ سے اٹھارہ گھنٹوں کےلیے بجلی ہورہی ہے۔ بغیربجلی اورگیس کے کس طرح فیکٹریاں چلائیں۔ عسکری۔سعدی ٹاون میں بجلی معطل ہے۔ علاقہ مرمت کے کام کی وجہ سے بند ہے، شکایتی مرکز کے عملے نے جواب دی۔

صارفین کا مزید کہنا تھا کہ سرجانی سیکٹرایل ون بہارمسلم سوسائٹی کی بجلی بند ہے۔

مزیدخبریں