’75 فیصد لوگ کہہ رہے ہیں ہمارا مسئلہ مہنگائی، بے روزگاری ہے‘
01:30 PM, 23 Jun, 2021
اسلام آباد ( پبلک نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما شیری رحمن نے کہا ہے کہ پیٹرولیم لیوی کا ٹارگٹ اگلے مالی سال کیلئے 660 ارب رکھا گیا ہے۔ پیٹرولیم لیوی یا کوئی اور ان ڈائریکٹ ٹیکسز کا فنانس بل کا تزکرہ نہیں۔ اخباریں پڑھ کر دیکھیں سندھ میں گیس کا بحران چل رہا ہے۔ قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے احکامات ہیں کہ ان ڈائریکٹ ٹیکس ایسے نہیں لگانے۔ لیوی ٹیکس کیا ہے میں پورے ایوان کو اس سے متعلق آگاہ کروں گا۔ اصلی بجٹ جولائی کے بعد آئے گا۔ اصلی بجٹ میں گردشی قرضوں میں اضافہ ہو گا۔ بجلی پیٹرول سمیت 2 کھرب کے ٹیکسز لگیں گے۔ اکنامک سروے میں مہنگائی اور بے روزگاری نہ ہونے کا بتایا گیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ 75 فیصد لوگ کہہ رہے ہیں کہ ہمارا مسئلہ مہنگائی اور بے روزگاری ہے۔ مہنگائی کے حوالے سے جو ڈیٹا وزیر خزانہ نے دیا وہ 8 فیصد تھا جو کہ غلط ہے۔ ادارہ شماریات کا ڈیٹا دیکھیں ملک میں مہنگائی کی شرح 20 فیصد ہے۔ آٹے کی ملوں پر 17 فیصد تک ٹیکسز لگائے گئے ہیں۔ یہ وہ اصل بجٹ ہے جو کہ نہیں بتایا گیا۔ کہا گیا ہم آئی ایم ایف کی شرائط نہیں مان رہے۔ ہم تو غریب لوگ تھے پہلے ہی فیصلہ کیا آئی ایم ایف کے پاس چلے گئے۔