”10 جولائی کے بعد ہرحال میں امتحانات ہوں گے“

03:00 PM, 23 Jun, 2021

شازیہ بشیر
کراچی ( پبلک نیوز) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ اسٹا ایچ ای سی کے لیے 100 ارب روپے سے زائد رکھے گئے۔ کوشش ہے بچوں کا سال ضائع نہ ہو۔ پہلی بار مدارس کی تعلیم بہتر کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے گئے۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ 5 ہزارمدارس رجسٹرڈ کرچکے ہیں۔ گزشتہ دور میں جامعات کے ترقیاتی کاموں پر 18 ارب خرچ ہوئے۔ ہمارے دور میں 25 ارب روپے خرچ ہوئے۔ افسوس !کل کہا گیا امتحان لیے جارہے ہیں۔ کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ امتحانات نہ ہوں۔ تنقید کرنے والے اپنی پارٹی سے مشاورت کر لیا کریں۔وفاقی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ 10 جولائی کے بعد ہرحال میں امتحانات ہوں گے۔ این سی اوسی میں تمام فیصلے متفقہ طور پر کیے گئے۔ اگرامتحان نہیں ہوں گے توبہت نقصان ہوگا۔ ہمارا تعلیمی نظام امیر اورغریب کے لیے یکساں نہیں۔ عمران خان نے کہا تھا یکساں تعلیمی نصاب لائیں گے۔ یکساں تعلیمی نصاب تمام اسکولوں کے لیے ہوگا۔شفقت محمود کا کہنا تھا کہ تعلیمی نصاب میں قرآن پاک کی تعلیم بھی شامل ہوگی۔ یکساں تعلیمی نصاب ایک انقلابی قدم ہے۔
مزیدخبریں