بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں بارڈر مارکیٹیں بنانے کیلئے فنڈز فراہمی کی سمری منظور

04:30 PM, 23 Jun, 2021

احمد علی
اسلام آبد ( پبلک نیوز) وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیری صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں بارڈر مارکیٹیں بنانے کیلئے فنڈز کی فراہمی کی سمری منظور کر لی گئی۔تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں بارڈر مارکیٹیں بنانے کیلئے فنڈز کی فراہمی کی سمری منظور کر گئی۔ کورونا وباء سے نمٹنے کیلئے تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی دی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فرنٹیئر کور کیلئے 9 کروڑ 87 لاکھ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دیدی گئی ہے۔ پاکستان رینجرز کیلئے اڑھائی کروڑ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی ہے۔ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس کی تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے 3 کروڑ 90 لاکھ روپے کی گرانٹ کی منظوری دی گئی ہے۔
مزیدخبریں