وزیراعظم کے ریپ بارے بیان پر سابق اہلیہ جمائمہ بھی بول پڑیں

06:00 PM, 23 Jun, 2021

شازیہ بشیر
ویب ڈیسک: وزیر اعظم عمران خان اپنے دیئے گئے بیانات کی وجہ سے ہمیشہ سے مشہور رہے ہیں۔ حال ہی میں انھوں نے امریکی ٹی وی کو ایک انٹرویو دیا جس میں امریکہ کو اڈے دیئے جانے سے متعلق سوال پر’ابسلوٹلی ناٹ‘ سے جواب دیا جو سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرتا رہا۔اس انٹرویو میں انھوں نے دیگر کئی معاملات پر گفتگو کی مگر سب سے زیادہ پردہ اور خواتین کے لباس پر ان کی گفتگو کو خاصہ تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ہر خاص و عام نے اظہار خیال کیا۔یہاں تک کہ وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ سمتھ بھی چپ نہ رہ سکیں۔ انھوں نے رواں برس 8 اپریل کو ایک ٹویٹ کی تھی جس میں کہا تھا کہ مجھے یاد ہے جب میں کچھ سال قبل سعودی عرب میں تھی تو برقع پہنے ایک بزرگ خاتون کا نوجوانوں پیچھے اور ہراساں بھی کیا۔ بزرگ خاتون نے افسوس کا اظہار کیا کہ ان سے چھٹکارا پانے کے لیے برقع اتارنا ہی ایک راستہ بچا تھا۔جمائما نے لکھا کہ مسئلہ خواتین کے لباس کا نہیں ہے۔ اپنی اس ٹویٹ کو انھوں نے عمران خان کے حالیہ بیان کے بعد ری ٹویٹ کیا ہے۔
مزیدخبریں