ملک میں تیل و گیس کی دریافت میں دو بڑی کامیابیاں
01:03 PM, 23 Jun, 2022
اسلام آباد : پاکستان نے تیل اور گیس کی تلاش کے حوالے سے 2 بڑی کامیابیاں حاصل کرلیں ہیں۔ پہلی کامیابی کلچاس بلاک صوبہ پنجاب اور دوسری صوبہ سندھ نم بلاک میں ملی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ اور پنجاب میں تیل و گیس کی دریافت کے حوالے سے 2 بڑی کامیابیاں مل گئیں۔ او جی ڈی سی ایل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پہلی کامیابی ضلع ٹنڈو الٰہ یارصوبہ سندھ نم بلاک میں ملی، نم کنویں ایسٹ-1 سے یومیہ 1400 بیرل تیل کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ یومیہ 5.02 ملین مکعب کیوبک فٹ ایم ایم ایس سی ایف ڈی کے ذخائر بھی دریافت ہوئے ہیں ، نم بلاک کنواں ایسٹ-1میں اوجی ڈی سی ایل 95 فیصد اور جی ایچ پی ایل 5فیصدکی حصہ دار ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ نئی دریافت سےاوجی ڈی سی ایل اورملک کے تیل وگیس کے ذخائرمیں خاطرخواہ اضافہ ہوگا اور اضافی پیداوارسےتوانائی کی طلب ورسدکےفرق کوکم کرنےمیں مدد ملے گی۔ ترجمان او جی ڈی سی ایل نے کہا کہ کلچاس بلاک صوبہ پنجاب میں کلیری شم1- پر گیس کی دریافت میں دوسری کامیابی ملی ہے ، اوجی ڈی سی ایل اورایم پی سی ایل 50،50 فیصد کے جوائنٹ وینچرپارٹنرزہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ کلیری شم کنویں-1سے1.24ملین مکعب کیوبک فٹ یومیہ گیس کا ذخیرہ دریافت ہوا۔