کراچی: جعلسازی میں ملو ث ملزم منظور احمد عرف لا کھا گرفتار
02:33 PM, 23 Jun, 2022
کراچی: ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز اور پولیس نے آگرہ تاج کالونی لیاری سے جعلسازی میں ملو ث ملزم منظور احمد عرف لا کھا کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان سندھ رینجر ز کے مطابق ملزم کے قبضے سے تین درجن سے زائد سرکاری وغیرسرکاری اداروں کی مُہریں برآمد کی گئی ہیں. اس کے علاوہ چھ درجن سے زائد اسلحہ کے ممنوعہ /غیرممنوعہ لا ئسنس، ایک عدد 30بور پسٹل بھی بر آمد ہوا ہے. ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ ایک عدد 38بور ریو الور، 7ایم ایم کے 60راؤنڈز اور32 بور کے 20راونڈز بھی برآمد کئے گئے۔ ملزم نے انکشا ف کیا کہ وہ سرکاری وغیر سرکاری اداروں کے اہلکاروں سے مل کر جعلی لائسنس بنانے میں ملوث تھا، ملزم نے دفعہ 144کے دوران اسلحہ اٹھانے کا اجازت نامہ، ڈوپلیکیٹ لا ئسنس، جعلی سیکنڈ اونر شپ، بر تھ سرٹیفیکیٹس، ڈو میسا ئل وغیرہ بنانے کا انکشاف بھی کیا، ملزمان کے دیگرسا تھیوں کی گرفتاری کے لیے چھا پے مارے جارہے ہیں۔