چیئرمین نیب کی تعیناتی: جسٹس (ر) مقبول باقر نے معذرت کرلی
03:04 PM, 23 Jun, 2022
اسلام آباد: ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس (ر) مقبول باقر نے بھی اپنے نام پر تنازعہ کھڑا ہونے کے ڈر سے معذرت کرلی ۔ چیئرمین نیب کی تعیناتی پر حکومت تذبذب کا شکار ہو گئی،حکمران اتحاد جسٹس (ر) مقبول باقر کا نام سامنے لاکر مشکل میں پھنس گئی ہے۔ زرائع کا کہنا ہے جسٹس( ر) مقبول باقر کی آئینی عہدے پر تعیناتی کے لئے دو سال کی شرط آڑے آگئی۔ قانونی ٹیم نے رائے دی ہے کہ سپریم کورٹ اہم تعیناتی پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے۔ قانونی ٹیم نے بھی جسٹس (ر) مقبول باقر کی تعیناتی میں جلد بازی نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ قانونی ٹیم کا کہنا ہے وزیراعظم متبادل نام پر بھی اپوزیشن لیڈر سے مشاورت جاری رکھیں، وزیراعظم شہباز شریف کو اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض سے مزید ناموں پر مشاورت کا مشورہ دیا گیا ہے۔ جسٹس (ر) مقبول باقر نے بھی اپنے نام پر تنازعہ کھڑا ہونے کے ڈر سے باضابطہ معذرت کرلی ہے۔ وزیراعظم کی جانب سے نئے ناموں پر غور جاری ہے، اخلاق تارڑ،افتاب سلطان اور ناصر کھوسہ کے نام زیر بحث ہیں۔ اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی طرف سے کوئی نام نہیں دیا گیا ، راجہ ریاض اور وزیراعظم کے درمیان اس معاملے پر چند روز میں ملاقات ہوگی۔